معلم کو تدریسِ شروع کرنے سے پہلے کیا جاننا ضروری ہے۔

 معلم کو تدریسِ شروع کرنے سے پہلے کیا جاننا ضروری ہے۔

تدریس شروع کرنے سے پہلے ہر استاد کے لیے ضروری ہے کہ وہ درجہ ذیل امور کو جانیں تاکہ وہ احسن طریقے سے تدریسِ اور تربیت کی زمہ داریاں ادا کرسکیں۔ 


(1) قومی نصاب (National Curriculum) – 

اپنے موضوع کے قومی نصاب کی مکمل سمجھ ہو۔

(2) تدریسی طریقے

 (Teaching Methods)

اور منصوبہ بندی 

(Lesson Planning) – 

موضوع کے مطابق جدید طریقے اور سبق کی منصوبہ بندی کے اصول۔

(3) تشخیصی حکمت عملی 

(Assessment Strategies) 

– تشکیلاتی (Formative) اور خلاصہ جاتی (Summative) تشخیص کے طریقے۔

(4) پرکشش سیکھنے کا ماحول (Conducive Learning Environment) 

– کلاس روم میں سازگار اور اور سیکھنے کے لیے مناسب ماحول بنانا۔

(5) کلاس روم مینجمنٹ

 (Classroom Management) 

– نظم و ضبط، وقت کامناسب  انتظام، اور طلبہ کی سرگرمیوں پر کنٹرول۔

(6) متعلقہ ٹیکنالوجی 

(Relevant Technology) 

– جدید تعلیمی ٹیکنالوجی (، تعلیمی ایپس، آن لائن وسائل) کا استعمال۔سنفرادی طور پر سیکھنے والے آنلائن ویبسائٹ اور ٹولز

(7) مواصلاتی مہارتیں 

(Communication Skills) 

– بات کیسے کی جائے،اواز کا اتار چڑھاؤ ،پریزنٹیشن بنانا،مناسب لباس اور لہجہ 

(8) نفسیاتِ متعلمین 

(Psychology of Learners) 

– بچوں کی عمر، ذہنی سطح، رجحانات اور سیکھنے کے انداز کو سمجھنا۔یعنی پہلے  بچے کے نفسیات کو سمجھنا ،پھر سمجھانا

(9) نبوی طریقہ تربیہ 

(Prophetic Way of Tarbiah) –

 بطور مسلم استاذ: نرمی، محبت، حکمت اور نصیحت پر مبنی تربیت کے اصول جو حضور نے اپنے صحابہ کے تربیت کے لیے اپنائے،ان اصولوں اور طریقوں کا جاننا

(10) تعلیمی وسائل کی تیاری 

(Developing Teaching Resources) 

– اسباق کے لیے سمعی و بصری، اور ڈیجیٹل وسائل خود تیار کرنے کی صلاحیت۔

یہ چند ایسے امور ہے جس کسی بھی معلم کو تدریسِ سے پہلے سمجھنا اور اپنانا چاہیے

سکولوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اساتذہ کی بنیادی  

استعداد  ان علوم اور مہارتوں میں

مختلف تربیتی پروگراموں کے زریعے پیدا کریں۔

تحریر:احمدیار

Comments